ابنا: حکومت شام کے تقریبا" ایک سو پچاس مخالفین نے کل رات اور آج صبح لندن میں واقع شام کے سفارت خانے کے سامنے اجتماع اور اس پر حملہ کیا۔ اطلاعات کے مطابق بعض افراد نے پولیس کی صف کو عبورکر کے شامی سفارت خانے پر حملہ کر دیا اور سفارت خانے کے کئي شیشے توڑ دئيے نیز انہوں نے سفارت خانے کی عمارت پر لکڑی اور پتھر بھی پھینکے۔ دریں اثنا لندن کی پولیس نے اس سلسلے میں پانچ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ ........
/169